پاک فضائیہ پیشہ وارانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتی ہے ‘ قدرتی آفات میں فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کی سرگرمیوں کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کاپی اے ایف 72 ویں ٹرانسپورٹ کنورژن کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب

جمعہ 13 جنوری 2017 19:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ پیشہ وارانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتی ہے ‘ قدرتی آفات میں فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کی سرگرمیوں کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوپی اے ایف 72 ویں ٹرانسپورٹ کنورژن کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ فضائیہ پیشہ وارانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ رکھتی ہے۔ ضرب عضب ہو یا ہائی مارک مشقیں، فضائیہ کی غیرمعمولی کارکردگی نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کی سرگرمیوں کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :