سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین نے چیئرمین نادرا کو دوران اجلاس وزیراعظم ہائوس سے آئی فون کال سننے سے روک دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے کمیٹی اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا عثما ن مبین کو وزیراعظم ہائوس سے آئی فون کال سننے سے روک دیا ۔چیئر مین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آپ کمیٹی میں بیٹھے ہیں کال نہیں سن سکتے ، کال کی اجازت نہ دینے کا ذمہ دار میں ہوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران چیئرمین نادرا عثما ن موبین نے کہا کہ مجھے وزیراعظم ہائوس سے کال آرہی ہے اس لئے مجھے اجازت دی جائے کہ میں باہر جا کے کال موصول کرلوں ۔ اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین نادرا کو وزیراعظم ہائوس سے آنے والی فون کال سننے سے روک دیا ،چند منٹ بعد چیئرمین نادرا نے دوبارہ کہا کہ مجھے وزیراعظم ہائوس سے کال آرہی ہے کیا سن سکتا ہوں ۔

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی رحمان ملک نے کہا کہ کیا لائن پر وزیراعظم خود ہیں تو چیئرمین نادرا نے جواب دیا جی وزیراعظم خود لائن پر ہیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے چیئرمین نادرا کو باہر جاکر کال سننے کی اجازت دے دی ۔ (رڈ)

متعلقہ عنوان :