گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی قبر پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم محمد نواز شریف و دیگر کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں

جمعہ 13 جنوری 2017 19:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی تدفین کے بعد ان کی قبر پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم محمد نواز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا اور دیگر کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔