180ارب کے برآمدی پیکیج سے ملک معاشی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا‘خادم حسین

برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور

جمعہ 13 جنوری 2017 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے کہا ہے کہ 180ارب کے برآمدی پیکیج سے ملک معاشی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوںنے کہا کہ برآمدی پیکیج کو ٹیکسٹائل انڈسٹری تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس کا دائرہ کار پوری انڈسٹریز تک پھیلایا جائے ۔

(جاری ہے)

برآمدات میں کمی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور کمی کی وجوہات کو دور کیا جائے جن میں مہنگی بجلی و گیس اور صنعتوں کو اس کی ضروریات کے مطابق گیس کی فراہمی نہ ہونا بھی شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خادم حسین نے کہا کہ برآمدات میںاضافہ کیلئے تمام صنعتوں کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے نیز ملکی اشیاء کی بیرون ملک نمائشوں اور پاکستانی اشیاء کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کا عمل تیز ترین کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہوسکے انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :