سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے سی ای او حنیف جکھورا کی مکہ مکرمہ میں تدفین

جمعہ 13 جنوری 2017 18:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف جکھورا کو مکہ مکرمہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں مکہ مکرمہ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یار رہے کہ حنیف جکھورا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے جہاں 9 جنوری 2017ء کو مکہ مکرمہ میں وہ انتقال کر گئے تھے۔ حنیف جکھورا کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی ہفتہ 14جنوری کو بلال مسجد خیابانِ اتحاد، فیز 7 ڈیفنس میں بعد نمازِ مغرب ہوگی جبکہ خواتین کیلئے درسِ قرآن ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 68، فرسٹ اسٹریٹ، خیابانِ محافظ فیز 6 ڈیفنس میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :