مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور سمیت 11مسافر زخمی

جمعہ 13 جنوری 2017 18:28

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور سمیت 11 مسافر شدیدزخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سے عارفوالا آنے والی مسافر وین نمبر6870/GAT کامرلے چوک کے نزدیک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے ڈرائیور شمس احمد ، 2سالہ عبدالرحمان ، 3سالہ ماہ نور ، 25سالہ حنا بی بی ، 27سالہ مریم بی بی ،28 سالہ اصغری بی بی ،30 سالہ شبنم بی بی ، 31سالہ عاصمہ بی بی ،اسلام سکنہ اوکاڑہ ، سیف اللہ اوریوسف جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجہ میںگاڑی مکمل طور پرتباہ ہو گئی، پٹرولنگ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :