صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی وفاقی وزیر ہائوسنگ و ورکس محمد اکرم خان درانی سے ملاقات
تحریک آزادی کشمیر ، آزاد کشمیر میں گڈ گورننس ، معاشی ترقی ، سی پیک کی ریاست تک توسیع ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحا ل ، آزاد کشمیر میں ہائوسنگ سیکٹر کی ترقی اور مشترکہ منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
جمعہ 13 جنوری 2017 18:19
(جاری ہے)
چھ ماہ پہلے شروع ہونے والے تحریک نے مسئلہ کشمیر کو نئی جہت عطا کی ہے ۔
جس سے وہاں کے لوگوں کے اندر سے موت کا خوف ختم ہو چکا ہے ۔ جب ظلم و ستم کی انتہا ہو جائے تو ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے ۔ کشمیریوں کو اپنے گھروں اور اپنی زمین پر ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے اسرائیل طرز کی غیر قانوی آبادیاں بنا رہا ہے ۔ جن میں ان فوجیوں کو آباد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ جنہوں نے کشمیریوں کے قتل عام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اور غیر کشمیریوں ہندئووں کو بھی وہاں بسایا جا رہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مخلوط حکومت میں شامل بی جے پی اپنے انتخابی منشور کے مطابق آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ جسے بھارتی آئین میں خصوصی حیثیت حاصل ہے ۔ ہمیں مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے خیبر پختونخوا کے عوام اور جمعیت علماء اسلام کا تعاون درکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا آزاد کشمیر کے ساتھ منسلک ہے اس لیے ہمارے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ 1947 سے اب تک بھارتی فوج اور ہندو انتہا پسند 5 لاکھ کشمیریوں کو قتل کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر اکرم درانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور پارلیمنٹ متحد ہے ۔ مسئلہ کشمیر موجودہ حکومت کے ایجنڈے پر سر فہرست ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس حوالے سے اپنی کابینہ کے ارکان کو خصوصی ہدایات دے رکھی ہیں۔ کشمیری قوم نے طویل عرصہ تک جدوجہد کی اور لا زوال قربانیاں دی ہیں۔ اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام ثابت قدم ہیں۔ جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر جے یو آئی کا اصولی موقف ہے ۔ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ساتھ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی پر بھی خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔ آزاد کشمیر میں ترقی ، معاشی خوشحالی اور گڈ گورننس کے تحریک آزادی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ بھارت کی طرف سے آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے اقدامات سے وہاں مذید نفرت بڑھے گی ۔ اس لیے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے کشمیریوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ اب تو بھارت کے اندر سے بھی انسانی اقدار پر یقین رکھنے والے افراد نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا جو حکومت کے زیر اثر ہے اس میں بھی مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم اب آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہے ہیں۔ یہ کامیاب کی علامت ہے ۔ عالمی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں چین اور روس پاکستان کے قریب آ رہے ہیں۔ سی پیک کسی وجہ سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گی ۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنی وزارت کی طرف سے آزاد کشمیر میں ہائوسنگ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.