کوئٹہ ، برقی لائنوںکی ضروری مرمت ، 14 ،15،16جنوری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے فیڈرز سے بجلی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ 13 جنوری 2017 18:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 14 جنوری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے سٹی فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندہوگی ۔اسی طرح 15جنوری(بروزاتوار)مری آباد گرڈ کے گلستان روڈ ۔ شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ائیرپورٹ، واسا، مغربی بائی پاس، کچلاک1،سی ٹی ایس (CTS) ، کڈنی اوراغبرگ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

16جنوری کو مری آبادگرڈکے طوغی روڈاورسریاب گرڈکے ہزارہ ٹائون فیڈروںسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ،نیومیاں غنڈی، جبل نور اور نیوپشتون آبادفیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔ دریں اثناء 132KVزیرتعمیر منگچر، قلات ٹرانسمیشن لائن پرکام کے سلسلے میں 13جنوری سے 21جنوری تک (روزانہ) صبح 8بجے سے شام 6بجے تک قلات گرڈکے فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ متعلقہ جملہ صارفین سے زحمت کے لئے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :