جے جے وی ایل ریفرنس، سندھ ہائیکورٹ کا پراسیکیوٹر نیب کو نوٹس

جمعہ 13 جنوری 2017 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس میں نامکمل شہادتوں سے متعلق درخواست پرپراسیکیوٹر نیب کو 6 فروری کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے احتساب عدالت سے درخواست مسترد ہونے پر شریک ملزم بشارت مرزا کی اپیل کی سماعت کی۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نیب نے ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اور دیگر اہم شہادتیں داخل نہیں کیں۔احتساب عدالت نے جو فیصلہ دیا وہ بیان کی بنیاد پر دیا ہے میرٹ پر نہیں ۔بشارت مرزاکے وکیل نے دلائل دئیے کہ بشارت مرزا کا جے جے وی ایل کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :