سندھ یونیورسٹی خود کشی کیس ، ملزم مزید 15دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 13 جنوری 2017 16:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سندھ یونیورسٹی خود کشی کیس میںنائلہ رند سے مبینہ ناجائز تعلقات رکھنے والے ملزم کو اے ٹی سی میں پیش کردیاگیا، عدالت نے ملزم کومزید 15دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا،سندھ یونیورسٹی کے ماروی ہاسٹل میں خود کشی کرنے والی طالبہ نائلہ رند سے مبینہ طور پر ناجائز تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم انیس خاص خیلی کو انسداد ِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں جام شورو پولیس نے پیش کیا جہاں فاضل عدالت نے انیس خاص خیلی کو مزید 15دن کے ریمانڈ پر جام شورو پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :