بھارتی لیورٹرانسپلانٹ سرجن 17جنوری کو راولپنڈی اور18،19جنوری کو لاہور میں جگر پیوند کاری کیمپ منعقد کرینگے

فورٹس ہسپتال نئی دہلی کے لیورٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر ویوک وج اورمیاں عزیزالرحمن مریضوں کا معائنہ کرینگے

جمعہ 13 جنوری 2017 16:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) انڈین لیورٹرانسپلانٹ سرجن منگل 17جنوری 2017کو راولپنڈی اور18،19جنوری کو لاہور میں لیورٹرانسپلانٹ کیمپ منعقد کریں گے یہ کیمپ پاک ہیلتھ کیئرلاہور اور انڈین ہسپتال فورٹس نئی دہلی کے تعاون سے منعقدکیاجارہاہے جس میں فورٹس ہسپتال نئی دہلی کے لیورٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر ویوک وج اورمیاں عزیزالرحمن لیورٹرانسپلانٹ سے گذرنے والے مریضوں کافالواپ ‘ جگراورلیورٹرانسپلانٹ تشخیص کئے گئے مریضوں کا معائنہ کریں گے پاکستان میں جگر کی پیو ند کاری کے حوالہ سے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر میاں عزیزالرحمن کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں ہمارایہ پہلا کیمپ ہوگا جبکہ اس سے قبل ہم لاہور کراچی اور حیدر آبادمیں سہ ماہی فری لیورٹرانسپلانٹ کیمپ منعقد کراچکے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آبادمیں ہیپاٹائٹس کے باعث جگرکی بیماریوں میں بے تحاشااضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث ہم نے راولپنڈی میں کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا یہ کیمپ راولپنڈی کے فائیوسٹار ہوٹل میں 17جنوری کو صبح 9بجے سے رات گئے تک جاری رہے گاجبکہ 18اور 19جنوری کو پاک ہیلتھ کیئر لاہور میں یہ کیمپ منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :