الیکشن میں کیے گئے وعدوں کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچانا شروع ہو جائیں گے ‘وزیراعظم فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی قیادت میں میرپور کو تعمیروترقی کے حوالہ سے ایک مثالی شہر بنائینگے

ممبرمرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر حاجی طارق زرگر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 13 جنوری 2017 15:26

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) ممبرمرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر حاجی طارق زرگر نے کہا ہے کہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچانا شروع ہو جائیں گے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی قیادت میں میرپور کو تعمیروترقی کے حوالہ سے ایک مثالی شہر بنائینگے ۔

ایم ڈی اے میں ہونے والی کرپشن اور اس میں مبینہ طورپر ملوث اہلکاران کیخلاف وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نوٹس لیتے ہوئے فی الفور کرپٹ ملازمین کو فارغ کریں ایم ڈی اے کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جس کی اصلاح و احوال انتہائی ضروری ہے موجودہ حکومت کرپشن کیخلاف بھرپور طریقہ سے اقدامات کر رہی ہے جبکہ عوام کی فلاح و بہبود مسلم لیگ ن کی حکومت کو اولین ایجنڈا ہے جب تک عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کر دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی طارق محمود زرگر نے کہا کہ الیکشن میں عوام کیے گئے ہر ایک وعدے کو ہر صورت میں پورا کیاجائیگا عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا ان کے ہر ووٹ کا بدلہ ہر صورت میں ادا کیاجائیگا جب تک میرپور کے مسائل کو مکمل طورپر حل نہیںکر دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ میرپور آزادکشمیر کا سب سے بڑا شہر ہے جن کے مسائل کا ادراک انتہائی ضروری ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردارادا کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ ادوار میں میرپور کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاگیا جس کے باعث میرپور کے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا اب وقت آن پہنچا ہے کہ میرپور کے عوامی مسائل کے حل وقت کا تقاضا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ایم ڈی اے میں ہونے والے کرپشن کیخلاف وزیراعظم کو از خود نوٹس لینا چاہیے ایم ڈی اے اس وقت آزادکشمیر کا سب سے بڑا کرپٹ ادارہ بن چکا ہے جہاں پر سائلین کو اپنے جائز معاملات کیلئے بھی شدید مشکلات درپیش ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم خصوصی طورپر توجہ دیتے ہوئے ایم ڈی اے میںموجودہ کرپٹ اور بددیانت اہلکاران اور ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایم ڈی اے سے کرپشن ختم کرنے میں اپنا کردارادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :