وکلا ء اور عدلیہ ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں،صدر سلیم اللہ خان جتوئی

جمعہ 13 جنوری 2017 14:14

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) وکلا ء اور عدلیہ ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیںجن کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ساجد علی اعوان نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر سلیم اللہ خان جتوئی اور جنرل سیکرٹری سید فہدصہیب شاہ ایڈوکیٹ اور ان کی کابینہ سے الوداعی ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا صدربار سلیم اللہ خان جتوئی اور جنرل سیکرٹری سید فہدصہیب شاہ نے اپنے پورے سال میںجو کام ڈسٹرکٹ بار اور وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے کئے ہیںوہ یادگار ہیںاور انہوں نے پورا سال عدلیہ سے تعاون کیا جس عوام کو انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ساجد علی اعوان نے پوری کابینہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر بار سلیم اللہ خان جتوئی اور جے ایس فہد صہیب شاہ نے کہا کہ ہم عدلیہ کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے مطالبے پر عوام کی سہولت کیلئے عبوری ضمانت پر جمع بندی کی شرط ختم کرکے صرف شناختی کارڈ پر عبوری ضمانت کو یقینی بنایااورہماری ایک کال پر ڈسٹرکٹ بار میں ہمارے پروگراموں میں شرکت کر کے ہم کو اعزاز بخشا ۔

متعلقہ عنوان :