کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس میں پرنسپل گارڈن کالج ڈاکٹرمحمد اصغر تاشفین کی وفات کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

جمعہ 13 جنوری 2017 14:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس میں ڈاکٹرمحمد اصغر تاشفین پرنسپل گارڈن کالج کی وفات کے حوالے سے تعزیتی اجلاس اور ان کی مغفرت کے لیے ُدعا کا اہتمام کیا گیا، ڈاکٹرمحمد اصغر تاشفین پرنسپل گارڈن کالج نے 8اکتوبر 2005کے زلزلہ میں جامعہ کشمیر کے شعبہ اکنامکس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، ان کی تعلیمی خدمات اور یو نیورسٹی کی کلاسز کے زلزلے کے بعد اسلام آباد میں اجراء کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اجلاس میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس کے فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔

دعائیہ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سردار جاوید اقبال خان نے کہا کہ ڈاکٹر اصغر تاشفین 2005 کے زلزلے کے بعد سے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس سے وابستہ تھے اور ڈاکٹر اصغر تاشفین کی کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس کی ترقی اور ریسرچ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جن کو بھلانا ہمارے لیے ناممکن ہے ان کو ہمیشہ اچھے لفظوں سے یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اصغر تاشفین دوسرے پی ایچ ڈی سکالر تھے جنہوں نے ڈیوائن اکنامکس میں اپنی پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کی ۔ ڈاکٹر اصغر تاشفین نے بطور ایکسٹرنل ایگزامنر بھی مختلف طلباء و طالبات کے تھیسز ڈیفنس اور Grand Viva کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔ ڈاکٹر یحییٰ قریشی اور اشعر اعوان نے ان کو مثالی اور پہترین استاد کے طور پر یا د کیا اور ان کی وفا ت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ان کی وفات کو کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :