وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہنڈا اٹلس کار کے 2016ء ماڈل کے معیار سے متعلقہ شکایت پر کارروائی کا جائزہ لے سکتی ہے

وزیر برائے صنعتیں و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 13 جنوری 2017 12:59

اسلام آباد ۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ہنڈا اٹلس کار کے 2016ء ماڈل کے معیار سے متعلقہ شکایت پر کارروائی کا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جائزہ لے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں وزیر برائے صنعتیں و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے بتایا کہ ہنڈا اٹلس کار کا 2016ء ماڈل اگر مقررہ معیار کا نہیں ہے تو اس کی فروخت پھر بھی بہت زیادہ ہے۔ ایک کی بجائے دو شفٹوں میں کام ہو رہا ہے۔ کوالٹی کنٹرول ہماری وزارت کا نہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے کا ہے۔