فرانس کے شمالی علاقوںمیں شدید طوفان سے 2 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع

جمعہ 13 جنوری 2017 12:45

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) فرانس کے شمالی علاقوںمیں شدید طوفان سے 2 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔فرانسیسی حکام کے مطابق طوفان کے باعث سکول جانے والے ہزاروں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے متعدد تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے بتایا کہ طوفان کی شدت کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے اور ملک کے شمالی حصے میں جانے والی کئی ٹرینوں کی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :