برطانیہ میں برفانی طوفان کا خدشہ ،درجنوں پروازیں منسوخ

جمعہ 13 جنوری 2017 11:44

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) برطانیہ میں شدید برفباری اور برفانی طوفان کے خدشہ کی وجہ سے 80 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ کل 1350 میں سے تقریباً80 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ہوائی اڈوں پر پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے طیاروں کی آمدو رفت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ۔درایں اثنا جنوب مشرقی علاقے جے وک میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقانات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :