جرمنی سے تارکین وطن کو یونان بھیجنے کا سلسلہ شروع مارچ کے وسط سے شروع ہوگا

جمعہ 13 جنوری 2017 10:57

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) جرمن حکومت سیاسی پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے یونان بھیجنے کا سلسلہ جلد شروع کرنے والی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی یونان حوالگی مارچ کے وسط سے شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین میں ڈبلن معاہدے کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشی کسی بھی شخص کو لازماً اٴْسی ملک میں اپنی درخواست جمع کرانا ہوتی ہے، جہاں سے اس نے یورپی سرزمین پر سب سے پہلے قدم رکھا ہو۔ تاہم سیاسی پناہ کے نظام میں خرابی کی وجہ سے جرمن حکومت نے 2011ء میں تارکین وطن کو یونان واپس بھیجنے کا یہ سلسلہ روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :