بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور تاجروں کے وفد کی ملاقات، پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 12 جنوری 2017 23:29

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین چیمبر آف کامرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، بحرینی اور بحرین میں مقیم پاکستانی تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان بحرین بزنس کانفرنس اور بحرینی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر جاوید ملک نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی مصنوعات کی بحرین کے ذریعے خلیجی منڈیوں تک بہتر رسائی ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بحرینی تجارتی وفد رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :