پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، کوئی پریشان نہ ہو ہم اپنے اداروں کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں ، مریم نواز شریف اور فواد حسن فوا دکا ڈان لیکس انکوائری سے کوئی تعلق نہیں، خبر نہیں تھی بلکہ خبر بنا دی گئی،اس بات کی ہی انکوائری ہو رہی ہے ، ذمہ دار لوگ انکوائری کر رہے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے بات چیت
جمعرات 12 جنوری 2017 23:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ سنی سنائی بات ہو گی کہ ڈان لیکس معاملے پر مریم نواز شریف کا نام لیا جائے۔
اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ دونوں کا ان لیکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں جن بھی لوگوں کا ان لیکس سے کوئی تعلق تھا ان سب کو بلا کر جواب طلب کیا گیا۔ ان میں مریم نوا زشریف اور فواد حسن فواد کے نام شامل نہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جن افراد سے تحقیقات کی گئی ہیں ان کی تفصیلات سب کے سامنے آ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے یہ انکوائری جے آئی ٹی طرز کی ہے جس میں آئی بی ‘ آئی ایس آئی پولیس کے لوگ شامل ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اگر سنجیدہ نہ ہوتی تو یہ انکوائری بھی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں دی گئی قربانیوں سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ خبر نہیں تھی بلکہ خبر بنا دی گئی۔ اس بات کی ہی انکوائری ہو رہی ہے۔ ذمہ دار لوگ انکوائری کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور حکومت نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفاد ‘ ادااروں کو قومی مفاد کو زیادہ عزیز سمجھا ہے۔ کوئی پریشان نہ ہو ہم اپنے اداروں کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا براہ راست اس انکوائری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انکوائری کی رپورٹ رواں ماہ یا آئندہ ماہ تک آ جائے گی۔ وزیر داخلہ حتمی تاریخ کے بارے میں بتائیں گے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے کہ انہیں رپورٹ کب موصول ہو گی۔ وہ بھی براہ راست انکوائری سے تعلق نہیں رکھتے۔ ……(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.