پاکستان میں کسی سیاستدان کی داستان عوام سے ڈھکی چھپی نہیں، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم خودپارلیمنٹ کوخاطرمیں نہیں لاتے تووزراء کیسے لائیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 12 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے ہے کہ پاکستان میں کسی سیاستدان کی داستان عوام سے ڈھکی چھپی نہیں ،وزیراعظم خودپارلیمنٹ کوخاطرمیں نہیں لاتے تووزراء کیسے لائیں گے ،معاشرے کی بہتری کیلئے عدلیہ کوکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پاکستان میں کسی کی داستان ڈھکی چھپی نہیں ،ہرسیاستدان کی کہانی عوام کے سامنے ہے ،وزراء کہتے ہیں جوبھی بات کرنی ہے پارلیمان میں آکرکریں اوروزیراعظم کہتے ہیں کہ پارلیمان میں دیاگیابیان سیاسی ہے ۔

وزیراعظم پارلیمان کوخاطرمیں نہ لائیں تووزراء کیسے لائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ضیاء دورمیں بھٹوکی باتیں ٹیپ کی گئیں اس معاشرے میں عدلیہ نے اپناکام کرناہے ۔ججوں کے عوام سے مفادات نہیں ہوتے ۔انہوںنے عوام سے ووٹ نہیں لینے ہوتے ہیں۔(یاسرعباسی)