چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے گھوٹکی میں قرضہ کے عوض تین سالہ کمسن لڑکی کا رشتہ مانگنے کانوٹس لے لیا

جمعرات 12 جنوری 2017 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مزاری قبائل کی جانب سے تین لاکھ روپے قرضہ کے عوض علی حسن نامی شخص سے تین سالہ کمسن لڑکی کا رشتہ مانگنے کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے یہ نوٹس علی نامی غریب شخص کی جانب سے سپریم کور ٹ کے ہیومن رائٹس سیل کوبھیجے گئے خط پرلیا جس میں بتایا گیا تھاکہ ان کے ذمہ مزاری قبائل کے تین لاکھ روپے واجب الادا ہیں، اس سلسلے میں مزاری قبائل کے ایک جرگہ نے مجھے کہاہے کہ میں ان کے ساتھ تین لاکھ روپے کے عوض اپنی تین سالہ بیٹی کی شادی کرانے کا و عدہ کروں، میری استدعاہے کہ مجھے اورمیری بیٹی کوتخفظ فراہم کرکے جرگہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے جس پرچیف جسٹس نے معاملے کاازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :