سی پیک سے خیبر پختونخوا کی اہمیت بڑھ رہی ہے ، سکندر حیات خان شیر پائو

جمعرات 12 جنوری 2017 23:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سینئر وزیر برائے ایریگیشن اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر سکندر حیات خان شیر پائو نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے سے صوبہ خیبر پختونخوا کی اہمیت بڑھ رہی ہے اس لئے یونیورسٹیوں کو چاہئے کہ وہ ان اداروں میں ایسے ہنر مند پیدا کریں جو تاکہ انہیں اس منصوبے میں روزگار کے مواقع میسر ہو کر پورا پورا فائدہ اُٹھا سکے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف صوابی میں زیر تعمیر یونیورسٹی کو سیلاب سے بچائو کے لئے ایک سیلابی نالے کی تعمیر کی سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت ور حرفت عبدالکریم خان کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے رہنما محمد جمیل ایڈوکیٹ ، حاجی فیاض علی خان ،جاوید شاہ باچا اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وی سی یونیورسٹی آف صوابی پروفیسر ڈاکٹر نور جہان نے یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف صوابی صوبے کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں اب بھی 106سپیشلسٹ تعلیم حاصل کر رہے ہیں سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا کہ اس بر ساتی نالے کی تعمیر پر دس کروڑ روپے خرچ آئیگا جس کی تکمیل سے یونیورسٹی آف صوابی سیلاب کی پانی سے محفوظ ہو جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا پانی ، بجلی ، گیس، جنگلات ، زمرد اور دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن اس کے باوجود صوبے کو مرکز کی جانب سے اس کی رائلٹی نہیں مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف صوابی جو کہ پشاور اسلام آباد موٹر وے کے ساتھ بلکل تعمیر ہو رہا ہے اس یونیورسٹی کی تکمیل سے یہ مستقبل کا ایک منفرد تعلیمی ادارہ ثابت ہو گا کیونکہ سی پیک منصوبے کے تناظر سے یونیورسٹی آف صوابی کی حیثیت نہایت نمایاں ہو گی انہوں نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کنال توسیعی منصوبے کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائیگا اسی طرح سی ایم پی آئی انسٹی ٹیوٹ چھوٹا لاہور کے قیام کے علاوہ صوابی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا کیمپس بھی قائم کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے صوابی سمیت تمام اضلاع میں تر قیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر سب کچھ عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کیا اور مستقبل میں بھی عوام کے حقوق کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :