فاروق عبداللہ کی حریت کانفرنس کے موقف کی حمایت ایک نئی تبدیلی ہے ، بھارت کو حقائق کا اداک کرتے ہوئے ہٹ دھرمی ترک کر کے کشمیریوں کو حق آزادی دینا ہوگا ، بھارت کے تمام تر حربوں کے باوجود تحریک آزادی کشمیر پورے عزم اور حوصلے سے جاری ہے،کشمیر میں دی جانے والی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیریوں کو ضرور آزادی ملے گی
مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق کی نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 12 جنوری 2017 23:03
(جاری ہے)
سردار عتیق احمد خان کے ہمراہ ممبر آزاد کشمیر اسمبلی سردار صغیر چغتائی سابق وزیر حکومت راجہ یاسین خان، سردار عاصم عباسی، بشارت عباسی بھی موجود تھے۔
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر میں دی جانے والی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے ابلاغی محاذ پر پاکستانی صحافی اپنا کردار ادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ہر روز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔ کشمیریوں کی منزل آزادی اور پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ کشمیریوں نے طویل ترین احتجاج کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ڈیڑھ سو ارب خرچ کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے مودی کو ایک نشست بھی نہیں دی ہے۔ کشمیر پر تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو 12 مہینے میڈیا پر زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ سردار عتیق احمد نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیز فائر لائن توڑنے کا اعلان بہت جلد کریں گے۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.