راحیل شریف کی سعودی عرب میں عسکری اتحاد میں تعیناتی کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت مضبوط اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،حالیہ دنوں میں لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے

پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی سعودی عرب میں عسکری اتحاد میں تعیناتی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق ہونا چاہیے،حالیہ دنوں میں لاپتہ ہونے والے افراد کو بازیاب کرایا جائے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت مضبوط اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے ملکی معیشت مضبوط اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،منصوبے کا پہلا انٹری پوائنٹ گلگت بلتستان ہے،اس منصوبے میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی ان کا حق دیاجائے تاکہ چھوٹے صوبوں میں غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ پانامہ لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے اس لیے اس پر رائے دینا مناسب نہیں،راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا افسوس ہے یہ دیکھنا ہوگا کہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں،ان کو پکڑا جائے،عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،وقت آگیا ہے کہ لاپتہ افراد کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔…(خ م+ار)