بڑے بڑے ٹینکرزکے ذریعے سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات آرہی ہیں ،جعلی پٹرول و ڈیزل بھی تیار کیا جارہا ہے، ضابطہ کار کے تحت اوگرا کی طرف سے لائسنس کے اجراء کے بغیر پٹرولیم مصنوعات فروخت نہیں ہوسکتیں، بغیر لائسنس کے پٹرول کی فروخت کی روک تھام اوگرا کا دائرہ اختیار ہے
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا سینیٹ اجلاس میں سینیٹر چودھری تنویر کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب
جمعرات 12 جنوری 2017 23:00
(جاری ہے)
شاہد خاقان نے کہا کہ فاضل سینیٹر نے جو شکایات اٹھائی ہیں اس سے متفق ہوں ۔
ضابطہ کار کے تحت اوگرا کی طرف سے لائسنس کے اجراء کے بغیر پٹرولیم مصنوعات فروخت نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی لائسنس کے پٹرول کی فروخت کی روک تھام اوگرا کا دائرہ اختیار ہے ۔ بغیر لائسنس کے جہاں بھی پٹرولیم مصنوعات فروخت ہورہی ہیں وہ غیر قانونی کام ہے صوبائی حکومتوںکو کہا گیا ہے کہ وہ اس غیر قانونی کام کو رکوائیں اور اس معاملے کی ذمہ داری برائہ راست اوگرا پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس پر نظر رکھے۔ اوگر ا کے نوٹس لینے پر متعلقہ صوبائی حکومت کو حرکت میںآنا چاہیے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرنی چاہیے تاکہ اس غیر قانون کام کو روکا جاسکے ۔ وزیر پٹرولیم نے اعتراف کیا کہ ملک میں 20 سے 40 فٹ اونچے ٹینکر سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات ہماری شاہرائوں سے گزرتے ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہیںا ور اس کے سلامتی کی صورت حال پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اس معاملے کو ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی اداروں کے سامنے اٹھایا جائے گا۔قبل ازیں سینٹر چودھری تنویر نے ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی کہ راولپنڈی میں گندے موبل آئل سے دوبارہ پٹرولیم مصنوعات بن رہی ہیں لوگ سستے داموں اسے خرید کر اپنی گاڑیاں تباہ کر رہے ہیں ۔جب لائسنس کے بغیر پٹرول فروخت نہیں ہوسکتا تو یہ اوپن مارکیٹ میںکیوں فروخت ہوہا ہے ان معامالات سے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ (ا ع )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.