ایف بی آر کی خواتین افسران نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 22 کی افسر رخسانہ یاسمین ڈائریکٹر جنرل ڈاٹ ان لینڈ ریونیو‘ کسٹمز سروس کی سمیرا نذیر خان چیف کلکٹر کسٹمز جیسی اہم آسامیوں پر تعینات

جمعرات 12 جنوری 2017 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ایف بی آر کی خواتین افسران نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا‘ ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 22 کی افسر رخسانہ یاسمین ڈائریکٹر جنرل ڈاٹ ان لینڈ ریونیو، تسنیم رحمان چیف کمشنر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور جبکہ کسٹمز سروس کی سمیرا نذیر خان چیف کلکٹر کسٹمز جیسی اہم آسامیوں پر تعینات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے ذیلی اداروں میں خواتین افسران مردوں سیبازی لے گئی ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 22 کی افسر رخسانہ یاسمین ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ ان لینڈ ریونیو کی سربراہی کررہی ہیں۔ رخسانہ یاسمین ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کی تربیتی اکیڈمی ڈاٹ میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر تعینات ہیںاسی طرح بارہویں کامن سے تعلق رکھنے والی گریڈ 21 کی آفیسر تسنیم رحمان کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی اہم آسامی پر تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح 12 کامن سے ہی تعلق رکھنے والی کسٹمز سروس کی سمیرا نذیر خان چیف کلکٹر کسٹمز کے عہدہ پر تعینات ہیں، کسٹمز سروس کی مسز تنویر حامد ڈی جی آڈٹ کسٹمز اینڈ پٹرولیم کی اہم آسامی پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ کسٹمز سروس کی سینئرافسر زیبا حئی اظہر ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور جیسی اہم آسامی پر تعینات ہیںاسی طرح ڈائریکٹر ڈاٹ کسٹمز صائمہ شہزاد اور ڈائریکٹر ڈاٹ ان لینڈ ریونیو آمنہ حسن بھی اہم ترین آسامیوں پر کام کررہی ہیں۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے حلقوں میں یہ بازگشت عام ہے کہ آئندہ چند سالوں کے بعد ایف بی آر کے بیشتر اہم ترین عہدوں کی باگ ڈور خواتین افسروں کے ہاتھ میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :