پانامہ کیس سے صرف نوازشر یف نہیں پاکستان کی بھی دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے‘ فیصل صالح

انکو غیر ملکی جائیدادیں بنانے کے معاملے پر منی ٹرائل دینا ہوگی ‘وزیر اعظم اور انکے بچوں کے موقف میں تضاد کی وجہ سے اس کیس میں مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ‘پیپلزپارٹی پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر یگی بلاول بھٹو کی وجہ سے پیپلزپارٹی نئی سوچ اور ویژن کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے بہت سے مزید لوگ پیپلزپارٹی میں آئیں گے صرف پرو یز مشرف ہی قانون شکن نہیں، سب کا ٹر ائل ہونا چاہیے ‘چوہدری شجاعت نے مجھے پارٹی میں فعال ہونے کی دعوت دی مگر بتایا دیا کہ ہم پیپلزپارٹی کیساتھ رابطوں میں ہیں سابق وفاقی وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے صرف نوازشر یف نہیں پاکستان کی بھی دنیا میں بدنامی ہو رہی ہے انکو غیر ملکی جائیدادیں بنانے کے معاملے پر منی ٹرائل دینا ہوگی ‘وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بچوں کے موقف میں تضاد کی وجہ سے اس کیس میں مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ‘پیپلزپارٹی پار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر یگی بلاول بھٹو کی وجہ سے پیپلزپارٹی نئی سوچ اور ویژن کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے بہت سے مزید لوگ پیپلزپارٹی میں آئیں گے ‘صرف پرو یز مشرف ہی نہیں جنہوں نے بھی قانون توڑا ہے ان سب کا ٹر ائل ہونا چاہیے ‘چوہدری شجاعت حسین نے مجھے پارٹی میں فعال ہونے کی دعوت دی مگر میں نے انکو بتایا دیا ہم پیپلزپارٹی کیساتھ رابطوں میں ہیں وہ پاکستان کے ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہے‘نوازشر یف کی بھی ذمہ داری ہے اور ان کا فر ض بنتا ہے وہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو گر فتار کر کے انکو سزا دلائیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کویہاں پیپلزپارٹی کی سابق ایم این اے شکیلہ شیخ رشید کی عیادت کے موقع پر انکی رہا ئش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مر کزی رکن خالد کھرل سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر داخلہ سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ پانامہ کیس ایک انتہائی اہم کیس ہے اس کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے مگر جہاں اس میں ثبوتوں کی بات ہے تو نوازشر یف نے پار لیمنٹ اور قوم سے خطاب میں جو باتیں کیں نہ صرف ان میں بلکہ وزیر اعظم کے بچوں کی باتوں میں بھی بھر پور تضاد ہے جو لندن میں جائیداد کا اعتراف کر چکے ہیں اس لیے اب انکے خلاف کاروائی کیلئے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں مگر دیکھتے ہیں سپر یم کورٹ میں اب اس کیس کا کیا فیصلہ آتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل صالح حیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں بھر پور اپوزیشن کا کردار کر یگی اور پار لیمنٹ میں بھی حکمرانوں کو ٹف ٹائم دیا جائیگا اور 19جنوری سے بلاول بھٹو لاہور سے حکومت مخالف تحر یک کا آغاز کر یں گی اور سب دیکھتے رہے آنیوالے دنوں میں پنجاب سے بھی بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے اور پیپلزپارٹی کو دوبارہ مکمل طور پر فعال اور مضبوط کر یں گے اور آئندہ انتخابات میں کامیاب بھی ہوں گے اور پیپلزپارٹی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سوچ بے نظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار بھٹو کی سوچ سے ملتی ہے پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کیساتھ جو مفاہمت کی ہے وہ بے نظیر بھٹو کی سوچ سے مختلف ہے مگر ہم نے ان اب پارٹی میں ملکر سب فیصلے کر نے ہیں اور ملک میں جمہوریت اور اداروں کو مضبوط کر نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ریٹنل پاور منصوبے میں جو کر پشن ہوئی اس پر میں جو بھی باتیں کیں اس پر قائم ہوں مگر راجہ پرویز اشرف کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں ۔