کراچی کا حال پاکستان کے مسقبل کی ضمانت ہے، کراچی کی امانت میںکسی کو خیانت نہیں کرنے دینگے ، سید مصطفی کمال

پورے پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ حق چھارہا ہے اور باطل مٹ رہاہے، چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

جمعرات 12 جنوری 2017 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی کا حال پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے کراچی کی امانت میںکسی کو خیانت نہیں کرنے دینگے ،حیدر آبادکے لوگوںکے شکر گزار ہیں جنہوںنے ہمیںنہ صرف تہہ دل سے قبول کیا بلکہ پورے پاکستان کو یہ پیغام بھی دیا کہ حق چھا رہا ہے اور باطل مٹ رہاہے، ہم کسی کی حکومت کے خلاف نہیں نہ اسے گرانا چاہتے ہیں،بلکہ ہمیں اپنے مسائل کا حل چاہئے، نام نہاد مینڈیٹ رکھنے والی جماعت اپنے مئیر ، ایم این ایز، ایم پی ایز سے عوام کی خدمت نہیں کروا سکی، کراچی کی عوام نکل پڑی توخیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت پورے ملک کی خوشحالی کے فیصلے کرے گی ،29 جنوری کو بتائیں گے کہ کراچی شہر کس کا ہے عوام کی تائید سے ان کے حقوق حاصل کرنے کیلے حکمرانوں کے دروازے کٹکھٹائیں گے اور انہیں بتائیںگے کہ اگراقتدار میں رہنا ہے تو عوام کو ان کا حق دیناہی پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوںنے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہائوس میںصدر اینس قائم خانی،انیس ایڈوکیٹ ڈاکٹر صغیر احمد،وسیم آفتاب ،افتخار رندھاواسمیت دیگر سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ29 جنوری کوایم اے جناح روڈ پر جلسہ اس لئے کیا کہ کراچی کی عوام کو کسی گراونڈ میں محدود نہیں کیا جا سکتا کیونکہ صرف31دن میںپارٹی نے بغیر کسی تنظیمی ڈھانچے کے شہر کا سب سے بڑا گرائونڈ عوام کی بڑی تعداد سے بھر دیا تھا اور اب جبکہ نہ صرف پورا تنظیمی ڈھانچہ بلکہ مختلف شعبہ جات بھی موجود ہیں تو جلسے کا ایک سرا تبت سینٹر جبکہ دوسرا سرا کہاں ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوںنے کہاکہ جلسے کا عنوان-" کراچی وہ امانت ہے جو پاکستان کے مستقبل کی ضمات ہی-" ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی امانت میںکسی کو خیانت نہیں کرنے دینگے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میںلیے اوربزرگ پنشن نہ ملنے پر خود کشیوں پر مجبور ہیں پریس کانفرنس کرنے کے لئے پارٹی نہیںبنائی بلکہ آئندہ آنے والی نسلوں کے تحفظ اوران کے حقوق حاصل کرنے لئے جدوجہد کا آغاز کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ راء کے ایجنٹوں نے نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہتھار ، اورہتھکڑی دے دی ہم ان کے ہاتھ میں قلم، کاغذ ،کتاب وکمپوٹر دیں گے،جن لوگوں کے ہاتھ میں ہمارا مینڈنٹ گروی رکھا ہے وہ ہمیں ہمارا حقوق نہیں دلا سکتے ،انہوںنے پیسے لیکر شہر کو تباہ کردیا ہے تعلیمی لحاظ سے پاکستان کا نمبر ون شہر کراچی آج 43نمبر پر ہے۔ حکمرانوں کو عوام کا حق دینا ہو گا۔

کیا بلدیاتی انتخابات سے قبل اپنے اختیارات سے نہ آشانہ تھی آج عوام کے سامنے اختیارات نہ ہونیکا رونا رو رہے ہیںتقریروںکی سیاست کرنا ہمارا کام نہیں ہے عملی جد وجہد کرکے اپنے شہر کو دوبارہ بین لا اقومی شہروں کی فہرست میںلاکھڑا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ایم اے جناح روڈ پر عوام کی عدالت لگے گی عوام اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے ہمارا ہاتھ مضبوط کریں۔ یہ ملک کی تاریخ ہے 8ماہ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے عوام کو اتنی بڑی تعداد میں جمع نہیں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 29جنوری کو بھر پور تعداد میں اپنے گھروں سے نکلے اور جلسے میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائے ۔