وفاقی وزیر خزانہ سے گوگل کی ڈائریکٹرپبلک پالیسی این لیوین کی ملاقات

معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں گوگل کے تعاون کے امکانات پرتبادلہ خیال،گوگل پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی،ای کامرس کے فروغ اورسرمایہ کاری کی ترغیب میں معاونت فراہم کرسکتا،این لیوین،حکومت تمام مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کومساوی مواقع فراہم کرنےکیلئےپرعزم ہے،سینیٹراسحاق ڈار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جنوری 2017 21:01

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری2017ء) :وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گوگل کی ڈائریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز این لیوین نے ملاقات کی اور پاکستان میں معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں گوگل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوگل پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی، ای کامرس کے فروغ اور سرمایہ کاری کی ترغیب میں معاونت فراہم کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے انہیں اس حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرنے کا کہا تاکہ اس بارے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی معروف ادارے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے دوسرا پرکشش مقام قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان میں معاشی استحکام اور امن و امان کی بہتر صورتحال اور توانائی کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیوں اور غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہو گیا ہے۔ اس موقع پر فنانس ڈویژن اور گوگل کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :