شہداد پور :192 ملازمین کو مستقل ،تنخواہیں جاری کرنے کے حق میں سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل

سمس ملازمین میرے بچوں کی طرح ہے جنہیں دربدر ہونے نہیں دونگا،ڈاکٹر عبدالمجید چھٹو نے

جمعرات 12 جنوری 2017 22:35

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) شہدادپور سمس اسپتال کی192 ملازمین کو مستقل کرنے اورتنخواہیں جاری کرنے کے حق میں سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کردی ہے سمس ملازمین میرے بچوں کی طرح ہے جنہیں دربدر ہونے نہیں دونگا اسپتال کی انتظامیہ منافقین اور سیاسی چمچہ گیر ہے جو سیاسی بنیاد پر 192 گھرانوں کو اذیت میں مبتلا کئے ہوئے ھے ان خیالات کا اظہار سمس اسپتال کی گورننگ باڈی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالمجید چھٹو نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان 192 ملازمین کو 4 سال پہلے نوکریوں پر رکھا گیا تھا جنہوں نے ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیاں نبھائی مگر ان ملازمین کو سیاسی بنیاد پر نوکری سے فارغ کرے کی کوشش کی جارہی ہے تنخواہیں بند کرکے ان پر دباؤں ڈالا جارہا ہے کہ یہ خود نوکریاں چھوڑ دے لیکن ہم ان ملازمین کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیگے اور اس کیس کی پٹیشن سندھ ہایئکورٹ میں جمع کرادی ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمجید چھٹو نے فاقہ کشی پر زندگی گزارنے پر مجبور 1 سے 5 گریڈ کے ملازمین کو 10000 ہزار روپے ادھار دینے کا اعلان کیا جس کے لئے ایک کمیٹی ڈاکٹر شہزاد کی سربراہی میں بنائی جو نچلے گریڈ کے ملازمین کی لسٹ بناکر انہیں دس ہزار ادھار کی مد میں دیگی۔

#