پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ‘کارکن شہید بے نظیر بھٹو کے سنہری اصولوں کو اپناکر ملک وقوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعال کریں

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی رہنما نورین سیال کی بات چیت

جمعرات 12 جنوری 2017 22:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب خواتین ونگ کی رہنما نورین سیال نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کارکن شہید بے نظیر بھٹو کے سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک وقوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعال کریں آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوامی مسائل کو حل کرے گی سبی میں ہونے والا جلسہ عام اہم رول پلے کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے مختلف خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میڈم نورین سیال نے کہا کہ عوام کو سز باغ دیکھا کر ووٹ لینے والوں نے عوامی مسائل کے ھل میں ناکامی کا شکار ہوچکے ہیں بجلی پانی گیس سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی عوام کے مسائل میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں بے روزگار نوجوان کئی مسائل کا شکار ہوچکے ہیںپاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد قومی پارٹی ہے جو عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بے نظیر بھٹو کے سنہری اصولوں پر کاربند ہوکر لوگوں کی ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے عام انتخابات کے موقع پر لوگوں کو سز باغ دیکھ کر ووٹ لینے والوں نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہی کیا ہے انہوںنے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک پر عوامی حکومت قائم ہوگئی پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرے گی تاکہ عوامی مسائل مشکلات کا ازالہ ہوسکے پیپلز پارٹی کی جانب سے سبی میں ہونے والا عظیم ایشان جلسہ بلوچستان کی سیاست میں اہم رول پلے کریں گا ملک بھر کے کارکناں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر کرتے ہے پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی کا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو مضبوط منظم کرنے میں اپنا رول ادا کریں کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتے ہیں جو پارٹی کو فعال بنانے اہم رول پلے کرتے ہیں ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں دستیاب وسائل میں رہ کر پارٹی کارکناں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔