سبی شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس صلاحیتوں کا استعمال کررہی ہیں ‘جیولرز میں ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ‘جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرائے میں لاکھڑا کرینگے ‘تاجر اور شہری جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں ‘سبی پولیس اور سی اے برانچ نے کامیاب کاروائی کرکے 11افراد گرفتار کئے ‘تفتیش شروع کردی گئی ہیں

ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 12 جنوری 2017 22:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ سبی شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اپنی صلاحیتوں کا استعمال کررہی ہیں بسم اللہ جیولرز میں ڈکیتی کے ملزماں کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرائے میں لاکھڑا کریں گے تاجر اور شہری جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کا ساتھ دیں سبی پولیس اور سی اے برانچ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 11افراد گرفتار کرلئے ہیں جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ ڈی آئی جی سبی ساجد علی خان کی ہدایات پر اشتہاری ومفرور ملزماں کی گرفتار ی کیلئے مہم شروع کردی گئی ہے جس کیلئے پولیس کے بہترین آفیسران اپنا کردار ادا کررہے ہیں سبی شہر کو کسی صورت جرائم پیشہ افراد کے حوالے نہیں کریں گے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت بھی نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ سبی جیولرز کی دکان پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور کسی بے گناہ شخص کو تنگ نہیں کریں گے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس درست سمت میں جارہی اس سلسلے میں متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ڈھائی سے دو لاکھ روپے کی ڈکیتی کے اصل ملزماں کو جلد ہی گرفتار کرکے قانون کے کٹہرائے میں لاکھڑا کریں گے ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے کہا کہ پرامن شہر ہے یہاں کے لوگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں سبی شہر کے تاجر برادری ہمارے بھائی ہیں ان کے مسائل حل کریں گے تاجر برادری کو وسائل میںرہ کر مکمل سیکورٹی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیںشہر میں پولیس گشت میںاضافہ کے ساتھ ساتھ غفلت و لاپرائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہیں اس موقع پر ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل نے صوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی ، سابق صوبائی وزیر سردار زادہ میر بختیار خان ڈومکی ، سابق ناظم اعلیٰ سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ، سابق تحصیل ناظم لہڑی سردار زادہ میر بجار خان ڈومکی سے ان کی والدہ رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے رہنمامیر دوستین خان ڈومکی سابق وفاقی وزیر میر حسن خان ڈومکی ، سابق ناظم ضلع میر علی مرادن ڈومکی ، میر بالاچ خان ڈومکی سے ان کی چچی ، سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی سے ان کی بھابھی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات عطاء فرمائیں اور پسماندگا ں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں (آمین)۔

متعلقہ عنوان :