سی ڈی اے کا قائداعظم یونیورسٹی، داخلی ملپور میں غیر قانونی قابضین اور تجاوزات کیخلاف آپریشن

قائداعظم یونیورسٹی کے سامنے سے 20غیر قانونی دکانوں اور ہوٹلوںکو مسمار کر دیا گیا

جمعرات 12 جنوری 2017 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر جمعرات کے روز ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے قائداعظم یونیورسٹی، داخلی ملپور میں غیر قانونی قابضین سے قبضہ واگذار کرانے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ایک بڑا آپریشن کیا جس میں قائداعظم یونیورسٹی کے سامنے غیر قانونی دکانیں اور ہوٹلوںکو گرایا گیا تقریباً20 غیر قانونی تعمیر شدہ ہوٹل او ر دکانیں گرا ئی گئیں۔

دریں اثناء میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا اور اس کی راہ میں کسی رکاوٹ کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گابلکہ مزاحمت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ تجاوزات کنندگان کی حوصلہ شکنی ہو ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے گذشتہ ماہ قائد اعظم یونیورسٹی کی زمین پر ہونے والی تجاوزات کا جائزہ لیاتھا۔

آپریشن کے دوران گل حسین آفریدی، محمود خٹک، مُبشر، عامر، عاطف، شاد علی شاہ، عادل اور دیگر نامعلوم افراد نے مذاحمت کرتے ہوئے پتھروں، ڈنڈوں اور اسلحہ سے سی ڈی اے ملازمین اور پولیس پر حملہ کر دیا ۔ آپریشن کے دوران ویلڈوزر کو نقصان پہنچایا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میاں دبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید عدالت شاہ، شیخ ذیشان اور محمد رمضان کو بھی آپریشن کی نگرانی کے دوران پتھرائو کرتے ہوئے نقصان پہنچایا گیا۔

اس حملہ کے دوران پولیس اہلکاروں پربھی پتھرائو کیا گیا جس سے ان کو شدید چوٹیں آئیں جس کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی قابضین اور تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف حملہ کرنے اور ناجائز قبضہ کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :