کامونکے، اشنگ مشین میں ہاتھ آنے سے اول کلاس کی طالبہ کی اُنگلی کٹ گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 21:40

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) واشنگ مشین میں ہاتھ آنے سے اول کلاس کی طالبہ کی اُنگلی کٹ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز محلہ درویش پورہ کے محمد نوید کی بیوی گھر میں واشنگ مشین چلا کر کپڑے دھو رہی تھی کہ اُسکی چار سالہ بیٹی نور فاطمہ سکول سے چھٹی کرکے گھر آگئی اور کھیلتے ہوئے واشنگ مشین میں ہاتھ ڈال دیا تو اُسکی اُنگلی کٹ کر ہاتھ سے الگ ہوگئی ،نور فاطمہ کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویش ناک حالت کے پیش نظر اُسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :