آئی سی سی آئی اور عورت فائونڈیشن کے باہمی تعاون سے خواتین انٹرپرینیورز کی ترقی کیلئے نئے منصوبے کا اجراء
منصوبے کے تحت یو ایس ایڈ جنڈر ایکویٹی پروگرام کے تحت اس منصوبے کی تکمیل کیلئے فنڈز فراہم کرے گی
جمعرات 12 جنوری 2017 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری کل آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ان کو قومی دھارے میں لائے بغیر پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کر سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آٖ ف کامرس نے پہلے بھی یونیڈو کے تعاون سے ایک وویمن گرائوتھ سنٹر قائم کیا ہے جس کا مقصد خواتین انٹرپرینیورز کو کاروبار کے فروغ کے معاملات میں معاونت کرنا ہے جبکہ عورت فائونڈیشن کے تعاون سے نیا منصوبہ خواتین کی ترقی کیلئے مزید معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس خواتین کو کاروبار کے فروغ میں سہولت فراہم کر کے ان کو اقتصادی طور پر خودکفیل اور مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد چیمبر آف کامرس خواتین کی استعداد کار کو بہتر کرنے ، ان کو مارکیٹنگ کے شعبے میں ضروری معلومات و مہارت فراہم کر نے اور مصنوعات کا معیار بہتر کرنے کیلئے کوالٹی کنٹرول سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کیلئے تربیتی پروگرامز منعقد کرے گا۔ چیمبر خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور اس کو بہتر فروغ دینے کی کوششوں میں مدد کرے گا ۔ اس کے علاوہ خواتین انٹرپرنیورز کیلئے چیمبر اپنی ویب سائٹ پر ایک الگ ویب پورٹل فراہم کرے گا۔ خواتین انٹرپرینیورز کو کاروبار سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے کیلئے چیمبر میں ایک خواتین ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا۔ چیمبر مقامی مارکیٹ میں خواتین انٹرپرینیورز کیلئے کاروبار کے پرکشش مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا اور نجی شعبے میں ہنر مند اور تربیت یافتہ خواتین کیلئے ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کی بھی کوشش کرے گا تا کہ ایسی خواتین کو باعزت روزگار مل سکے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عورت فائونڈیشن کے نمائندگان محتر ماہپارہ شکیل غوری اور عبدالرحیم خان نے اپنے ادارے کی نمایاں کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عورت فائونڈیشن خواتین کو معاشرے میں باعزت مقام دلوانے کیلئے پچھلی تین دہائیوں سے مفید کردار ادا کر رہی ہے۔انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ عورت فائونڈیشن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا باہمی تعاون خواتین انٹرپرینیورز کی بہتر ترقی کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک اور نائب صدر طاہر ایوب نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں اداروں کا اشتراک خواتین کے خوشحال مستقبل کیلئے موثر کردار ادا کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.