ٹھٹھہ،مسلح ڈاکووں نے مچھلی کے مقامی تاجروں سمیت ایک غیر ملکی تاجر سے لاکھوں نقدی رقم موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا

جمعرات 12 جنوری 2017 21:24

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) ٹھٹھہ گاڑہو میں مسلح ڈاکووں نے مچھلی کے مقامی تاجروں سمیت ایک غیر ملکی تاجر سے لاکھوں روپے نقدی رقم موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے اطلاعات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے گاڑہومیں سمندری جیٹی پر مچھلیاں پکڑ کر آنے والی مقامی ماہی گیروں اور تاجر سمیت ایک غیر ملکی چینی باشندے کو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر یر غمال بناکر لاکھوں روپے نقدی، 50 موبائل فونز دیگر سامان لوٹ لیا اور مچھلیاں خریدنے کیلئے لائی گئی سوزوکی پک اپ بھی ڈاکو چھین کر فرار ہوگئے تاہم میرپور ساکرو پولیس نے چھینی گئی سوزوکی پک اپ بوہارا کے علاقہ سے برآمد کرلی ہے تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لوٹنے والے افراد میںحاجی ابراہیم جت،حاجی جت،ولی محمد جت،عارب ، کریم داد اور دیگر شامل ہیں تاہم اتنی بڑی واردات کا تاحال پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا اور تفتش شروع کردی ہے اور برآمد شدہ مسروقہ گاڑی تھانے پر پولیس نے منتقل کردی ہے واضح رہے کہ مذ کورہ حلقہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سید اویس مظفر ہاشمی کا ہے اور تاریخ کی سب سے بڑی واردات ہے جس سے علاقے کے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :