لاہورہائیکورٹ، ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس سے بربریت کی اپیل پر درخواست گزار کے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 12 جنوری 2017 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) لاہورہائیکورٹ نے معروف ماڈل ایان علی کی منی لانڈرنگ کیس سے بربریت کی اپیل پر درخواست گزار کے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی چار ہفتوں تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارایان علی نے اپنی دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ ضمانت منظور کر چکی ہے جبکہ محکمہ کسٹمز منی لانڈرنگ کاکوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا اس کے علاوہ محکمہ کسٹمز منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش بھی مکمل نہیں کر سکا نامکمل تفتیش اور عدم ثبوت کی بنیاد پربریت کی درخواست دی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے مقدمے سے بریت کی درخواست خارج کر دی لہذا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم کر کے منی لانڈرنگ کیس سے بری کیا جائے۔

عدالت نے ایان علی کی اپیل پر مزید کارروائی 4 ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کو اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ (بخت گیر)

متعلقہ عنوان :