جنرل راحیل شریف کی آڑ میں سعودی عرب کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان سعودی عرب کے احسانا ت کا بدلہ نہیں چکا سکتا، ساجد میر
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے والی بات پر عمل کرنے کا وقت آگیا ، تقریب سے خطاب
جمعرات 12 جنوری 2017 21:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحا د پر تنقید کرنے والوں کی زبانیں نیٹو افواج کے مظالم پر کیوں خاموش تھیں جنرل راحیل شریف کی آڑ میں سعودی عرب کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور یہی اصل بغض ہے۔ دنیائے اسلام کو اپنے دفاع کے لیے آج اسلامی نیٹوکی ضرورت ہے ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے ریاض میں مرکزدارلسلام میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ۔پروفیسر ساجد میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے احسانا ت کا بدلہ نہیں چکا سکتا ۔ 39 اسلامی ممالک کے اتحاد کی سربراہی کا اعزاز اگر ایک پاکستانی جرنیل کے حصہ میں آرہا ہے تو ہمیں اس کو اپنے لیے اعزاز سمجھنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستا ن کا ساتھ دیا۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے والی بات پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ سعودی عرب کواپنی اندرونی سلامتی اور استحکام کا بہتر اداراک ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ اس نے اپنادفاع کیسے کرنا ہے۔ وہ ایک خودمختار ملک ہے۔ ہمارے پاس اس پر انگلی اٹھانے کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی وہ پاکستان کی امدا د کا محتاج ہے۔ اس رشتہ کی بنیاد کلمہ تو حید اور حرمین شریفین ہے۔ جسے کوئی غیرت مند مسلمان انکار نہیں کرسکتا ۔ دوستی کا جو حق سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ادا کیا ہے وہ ایران نے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے گھنائونے کردار پر کسی کو لب کشائی کی توفیق نہیں ہوئی مگر جنرل راحیل اسلامی دفاعی اتحاد میں چلے گئے تو انہیں اسلامی نیٹو میں کیڑے تلاش کرنے شروع کردیے ہیں جو افسوس ناک رویہ ہے۔ تقریب سے میزبان عبدالمالک مجاہد کے علاوہ حافظ عبدا لکریم، مولانا ابوتراب،اور مولانا عبدالستار حامد نے بھی خطاب کیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.