مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کا حلف اُٹھالیا

جمعرات 12 جنوری 2017 20:56

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر،مسلم لیگ ن کی رہنما سمیرا ملک نے چیئرپرسن ضلع کونسل خوشاب کا حلف اُٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق سمیراملک نے چیئرمین ضلع کونسل خوشاب اور مسعود راجڑ نے وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب کا حلف اٹھایا ۔حلف ریٹرننگ آفیسر خوشاب عبدالحمید سنبل نے دفتر ضلع کونسل خوشاب میں لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں ضلع کے نامور شخصیت سمیت یوسی ،ایم سی چیئرمینوں نے شرکت کی ۔حالیہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں محترمہ سمیرا ملک33ووٹ لے کر کامیاب ہوئی تھی ۔ سمیرا ملک این اے 69سے ایم این اے اور وفاقی وزیربرائے خواتین وامورنوجوان بھی رہ چکی ہے ۔ ضلعی چیئرمین سمیراملک نے چارج سنبھالتے ہی ہفتے کے دن ضلع کونسل خوشاب کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :