چار سگے بھائیوں کے قومی شناختی کارڈ زبلاک کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب

جمعرات 12 جنوری 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چار سگے بھائیوں کے قومی شناختی کارڈ زبلاک کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کے رو برو درخواست گزار بھائیوں عبد المناف ،عبدالحمید،عبدالمجیداور عبدالقیوم نے موقف اپنایا کہ نادرا کی طرف سے بغیر بتائے قومی شناختی کارڈبلاک کر دئیے گئے ۔

اس سلسلہ میں اپنے تمام کوائف بھی فراہم کر دئیے ہیں لیکن قومی شناختی کارڈ زبحال نہیں کیے جارہے۔ قومی شناختی کارڈز بلاک ہونے کے باعث بعض معاملات میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔استدعا ہے کہ نادرا کو شناختی کارڈز بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔فاضل عدالت نے درخواست پر چیئرمین نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :