ہائیکورٹ نے میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کردہ اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست ایل ڈی اے کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی

جمعرات 12 جنوری 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کردہ اراضی کی رقم ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے خاتون طاہرہ آصف کی طرف سے دکان کا معقول معاوضہ نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

خاتون نے موقف اپنایا تھاکہ فاضل عدالت کے حکم کے باوجود ایل ڈی اے نے درخواست پر ایک ماہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ استدعا ہے کہ ایل ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔فاضل عدالت کے رو برو ایل ڈی اے کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ خاتون کی درخواست پر فیصلہ کر کے معاوضہ ادا کر دیا گیا جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی ۔

متعلقہ عنوان :