سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جمعرات 12 جنوری 2017 20:30

ْلاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) سزائے موت کے پاگل قیدی کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ قیدی خضر حیات کی والدہ اقبال بانو نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے کو پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن خضر حیات جیل میں اپنا ذہنی توازن کھو چکا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ماں کے مطابق خضر حیات کی ذہنی حالت کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور معانی کی درخواست زیر التوا ء ہے لیکن بورڈ کی تشکیل سے پہلے ہی ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خضر حیات کے 17 جنوری کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو معطل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی ہدایت جاری کی جائے۔