ڈی جی ادارہ ترقیات سید کراچی ناصر عباس سے ڈائریکٹر آپریشن نادرا سہیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شنکر کی ان کے دفتر میں ملاقات

جمعرات 12 جنوری 2017 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس سے ڈائریکٹر آپریشن نادرا سہیل احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شنکر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر آپریشن نادرا سہیل احمد نے کے ڈی اے دفاتر اور کے ڈی اے کی اراضی پر نادرا کے دفاتر قائم کرنے کیلئے کرائے پر زمین اور کے ڈی اے دفاتر دینے کی درخواست کی جس پر ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بہت جلد نادرا دفاتر کیلئے کے ڈی اے کی اراضی اور کے ڈی اے دفاتر مہیا کردیئے جائیں گے۔ بعدازاں ڈائریکٹر آپریشن نادرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے ڈی جی کے ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔#

متعلقہ عنوان :