شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات کی زمین تنگ کردی ہے، ڈی پی او سوات

مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے، اجلاس سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 19:48

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات کی زمین تنگ کردی ہے،ڈی پی او سوات مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے،اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مرو ت کے سربراہی میںجمعرات کے روز اپنے دفترمیں کرائم میٹنگ کی اجلاس کی ،اجلاس میںایس اپر سوات بخت زادہ، ڈی ایس پی مدین سرکل شوکت علی ،ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شینواری،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ باچا حضرت ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حسین بادشاہ نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات عباس مجید خان مروت نے کہاکہ قیام امن کو بحال رکھنا ہمارا اولین ترجیح ہے،سوات کے عوام محب وطن ہے انکی قربانیوں کے بدولت سوات میں امن بحال ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سوات کے زمین تنگ کردی ہے، شرپسند اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن کو تیز کیا جائے،جس سے جرائم میں کمی آئیگی ، انہوں نے افسران بالا کوسختی سے ہدایات دی کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کی ذمہ دار ہے پولیس کو چاہیئے کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا ئے،مشکوک افراد اور کرایہ داران پرکھڑی نظر رکھی جائے،تاکہ علاقہ میں جرم کی کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پائے

متعلقہ عنوان :