اوکاڑہ،موٹروے پولیس نے مسافر بردار گاڑیوں کو روڈ ڈسپلن کی پابندی سے متعلق آگاہی فراہم کی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:36

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی موٹروے مسرور عالم کولاچی کے حکم پر بیٹ 15 قادرآباد میں لین وائلیشن اور مُسافر بردار گاڑیوں کو روڈ ڈسپلن کی پابندی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے مہم چلائی گئی ۔ اس مہم میں روڈ پر چلنے والی تمام گاڑیوں کے ڈرائیور ز حضرات کو لین اور لائن کے دُرست استعمال سے متعلق بریف کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات کو ٹکٹ ایشو کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح مسافر بردار گاڑیوں کو مقررہ حد رفتار کی پابندی، اوورٹیک کرنا، لین کا دُرست استعمال، بس سٹاپ سے سواریاں اتارنا اور چڑھانا، اوورلوڈنگ سے اجتناب اور ٹریفک ڈسپلن کی پابندی سے متعلق بریفنگ دی گئی اورخلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کوغفلت برتنے پر ٹکٹ ایشو کئے گئے۔اس ضمن میں ڈی ایس پی موٹروے بیٹ 15قادرآبادعبدالغنی اعوان آپریشن آفیسر SPO رضوان قیصر اور ایڈمن آفیسر انسپکٹر زاہد فہیم نے مختلف ٹرانسپوٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دئیے، اسی طرح بیٹ کے دیگر افسران نے بھی اس مہم میں خوب محنت سے کام کیا۔ لوگوں نے موٹروے پولیس افسران کی اس موثرکاوش کو بہت سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :