ایران کے ساتھ فی الوقت گیس منصوبے پر کام شروع نہیں کر سکتے ‘ایران پر پابندیاں تاحال مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں‘ایران سے ہمارا جو معاہدہ ہے من و عن برقرار رکھیں گے

و زیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا سینیٹرجمالدینی کے نکتہ اعتراض پر جواب

جمعرات 12 جنوری 2017 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) و زیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ فی الوقت گیس منصوبے پر کام شروع نہیں کر سکتے ‘ایران پر پابندیاں تاحال مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران پر تاحال پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیںہوئی ہیں۔ جب تک پابندیاں مکمل طو رپر ختم نہ ہوں پاک ایران گیس منصوبے پر کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارا جو معاہدہ ہوا اسے من و عن برقرار رکھیں گے اسی پرانے معاہدے کے تحت ایران سے گیس حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس معاہدے پر نظر ثانی نہیں کر رہے ہیں۔ …(رانا+ا ع)