ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم

جمعرات 12 جنوری 2017 19:26

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری نقدی‘ موبائل فو ن ‘3موٹرسائیکل‘ طلائی زیورات وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ڈکیتی کی واردات عارف والا روڈ پر 90/9-lکے قریب ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان شام کے وقت محمد الیاس کی دوکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر نقدی‘ موبائل فون اور 2موٹرسائیکلیں کل مالیتی3لاکھ90ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 106/9-lمیں رات کے وقت ہوئی یہاں عنائت علی اپنے بیٹے عرفان احمد موٹرسائیکل پر اپنے دوست عرفان کو ملنے نائی والے بنگلہ جارہاتھا کہ راستے میں 3ملزمان خالد احمد وغیرہ نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموٹرسائیکل وغیرہ کل مالیتی 71ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔چوری کی مختلف وارداتوںپاکپتن بازار میں نامعلوم ملزمان نے محمد عابد کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے نقدی وغیرہ مالیتی 2لاکھ43ہزارروپے ‘ 135/9-L ہوٹل کے قریب شیخ عمران نے مجاہد حسین سے نقدی بیگ ‘مالیتی 2لاکھ65ہزارروپے اور Dبلاک فرید ٹائون میں محمدا شفاق وغیرہ2ملزمان نے ثمینہ پروین کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ مالیتی90ہزارروپے چرالئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :