او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو اسلام آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب

چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے اعلی کارکردگی دکھانے والی طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا

جمعرات 12 جنوری 2017 18:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ اعلیٰ تعلیمی کارکردگی دکھانے والی طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ او پی ایف گرلز کالج کی شاندار روایت ہے کہ اس نے ہمیشہ انتہائی سلیقہ شعار اور باعمل زندگی میں ثابت قدم طالبات کو تیار کیا جو وطن عزیز کی خدمت سے سرشار ہیں۔

اس پروقار تقریب کی مہمان خصوصی چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن تھیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل شاہینہ مسعود نے کہا کہ کالج کی تیس سالہ کارکردگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ تعلیمی شعبہ میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور تعلیمی شعبہ میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبات کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ بعدازاں طالبات میں سرٹیفکیٹ، شیلڈز اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ماروی میمن نے طالبات کو مبارکباد دی اور طالبات اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ پرنسپل شاہینہ مسعود نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :