لاہور ہائیکورٹ: چار سگے بھائیوں کے شناختی کارڈ زبلاک کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا سے جواب طلب

جمعرات 12 جنوری 2017 18:38

لاہور ہائیکورٹ: چار سگے بھائیوں کے شناختی کارڈ زبلاک کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چار سگے بھائیوں کے شناختی کارڈ زبلاک کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے چاروں بھائیوں کی درخواست پر سماعت کی جس میں نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کر کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار بھائیوں عبدالحمید،عبدالمجید،عبدالمناف اور عبدالقیوم کے وکیل محمد ریاض نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار بھائیوں کے شناختی کارڈز نادرا نے بلاک کر دئیے ہیں جبکہ درخواست گزار بھائیوں نے متعلقہ حکام کو اپنے تمام کوائف فراہم کیے ہیں لیکن اس کے باوجود 2012 سے نادرا کو تمام کوائف مہیا کرنے باوجود شناختی کارڈ زبحال نہیں کیے جارہے، انہوں نے کہا کہ شاختی کارڈز بلاک ہونے سے درخواست گزار بھائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ نادرا کو شناختی کارڈز بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :